امریکا میں جِنی لو نامی کتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے دنیا کے ’بدصورت ترین کتے‘ کے مقابلے میں جِنی لو نامی کتے نے کامیابی حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں 2026 کے دنیا کے ’بدصورت ترین کتے‘ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں 6 سالہ پگ نسل کے کتے جِنی لو کو فاتح قرار دیا گیا۔

مقابلہ جیتنے پر جِنی لو کی مالکن مشیل گریڈی کو اسپانسر کی جانب سے 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس سال اس منفرد مقابلے کی 50 ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔

مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد دنیا کے بدصورت ترین کتے کی تلاش نہیں بلکہ کتوں کی انفرادیت اور ظاہری خامیوں کو سراہنا اور لوگوں میں پالتو جانوروں کو گود لینے کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں