نارتھ ناظم آباد میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ تیموریہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے 24 اگست کو نارتھ ناظم آباد کے عرفات ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔




