فیصل آباد: غوثیہ کالونی میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے تیز دھار آلے سے اپنے دو کمسن پوتوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، جہاں ملزم نے مشتعل ہوکر اپنے دو پوتوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 6 سالہ نبیل اور 8 سالہ عدیل جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزم نے اپنی بیوی اور بہو کو بھی زخمی کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے رحمان پورہ میں 5 روز قبل بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم مقتول بچے کا محلے دار ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر بچے کو قتل کیا اور لاش جھاڑیوں میں چھپا دی۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




