ڈاکس مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں مقابلے کے بعد ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
بعد ازاں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مقابلے میں زخمی ہونے والا چوتھا شخص بھی ڈاکو نکلا، جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دو ڈاکوؤں کا بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔
دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔




