آبنائے ہرمز میں سعودی عرب کے ایک آئل ٹینکر کو روکے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس کے مطابق سعودی آئل ٹینکر ’سیڈر‘ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزر رہا تھا، جسے مبینہ طور پر روک لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹینکر کو اچانک روکا گیا، جبکہ جہاز کا خودکار شناختی نظام (AIS) بھی اسی دوران فعال ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی اس رپورٹ کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔



