کینیڈا: پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کی کابینہ میں وزیر مملکت مقرر

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، انہیں وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کیا گیا ہے۔

برٹش کولمبیا کے نئے وزیر اعلیٰ لورن ڈورکسن نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا، جس میں ذیشان واہلہ کو وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

لورن ڈورکسن نے صوبے کے 38ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر 2026 کو ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی تھی، جس کے بعد صوبے میں نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں