“سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، ولی عہد محمد بن سلمان کے خلیجی سربراہان سے ہنگامی رابطے”

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض اور مشرقی ریجن میں ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کسی ملک کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور کویت پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی۔ اس حوالے سے انہوں نے مذکورہ ممالک کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اس یقین دہانی کے باوجود سعودی عرب کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔ریاستوں کی خود مختاری پر حملہ بین الاقوامی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی حکومت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں