پاکستانی فری لانسرز نے ستمبر میں ریکارڈ 197 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمالیا

پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل معیشت میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ برآمدی آمدن حاصل کرلی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فری لانسرز کی آمدن میں ماہانہ بنیاد پر بھی 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے مجموعی طور پر 55 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر ایک ارب 76 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں اضافے کو ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی و ڈیجیٹل خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں