یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں گھر میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 4 امریکی اور ایک برطانوی شہری سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا ایتھنز کے پلاکا ضلع میں واقع ایک گھر میں ہوا، جہاں 4 امریکی شہری کرائے پر مقیم تھے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت ہلاک ہونے والا برطانوی شہری اپنی یونانی اہلیہ کے ہمراہ گھر کی دوسری منزل پر موجود تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مزید 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




