انسان نما روبوٹس کی تعداد 10 سال میں ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ جائے گا اور 10 سال میں ان کی تعداد ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ مستقبل میں ایک شخص ہزاروں روبوٹس اور ڈیجیٹل ایجنٹس کو کنٹرول کرسکے گا۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ دنیا میں انسان نما روبوٹس کی تعداد 10 سال میں ایک ارب، 15 سال میں 10 ارب جبکہ 20 سال میں 100 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

ایلون مسک کے مطابق مستقبل میں لوگ بچوں کی تعلیم سمیت مختلف روزمرہ امور کے لیے روبوٹس کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی ذاتی روبوٹس استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹیسلا کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب بھی ممکن ہو لوگوں کو چین کا دورہ کرنا چاہیے، جبکہ وقت محدود ہو تو کم از کم شنگھائی اور بیجنگ ضرور جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں