مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر بھی جاری کی گئی، جس میں ان کی عبادت اور مسجد الحرام سے وابستگی کا ذکر کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شیخ ابراہیم المدنی مسجد الحرام کی ’مکبریہ‘ میں کئی کئی دن، بالخصوص رات کے آخری پہر، عبادت اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے میں مصروف رہتے تھے۔
شیخ ابراہیم المدنی کے انتقال کی خبر پر ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔




