ضرورت پڑنے پر دشمنوں کو پسپا کرنے کیلئے فوجی طاقت استعمال کریں گے: ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کرنے اور اپنے وعدے پورے کرنے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا میں امریکا کا پرانا نظام تباہ ہوچکا ہے، اب خطے کے ممالک کو مل کر نیا علاقائی نظام تشکیل دینا ہوگا۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں محاذوں پر بھرپور طاقت اور دانشمندی کے ساتھ کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا۔

باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ ایران مناسب وقت پر سفارتی کوششوں کے ذریعے میدان جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں