آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار جہازوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز صرف 3 مال بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ اس سے ایک روز قبل، یعنی منگل کو، یہ تعداد 12 تھی۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق ان اعداد و شمار میں وہ جہاز شامل نہیں ہیں جو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری گزرگاہ ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل اور دیگر توانائی کی مصنوعات کی ترسیل ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں