امریکا کا عراقی کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ

امریکا نے عراق کے کردستان ریجن کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور کردستان ریجن کے درمیان سکیورٹی تعاون کا معاہدہ رواں سال ستمبر میں ختم ہورہا ہے اور امریکی محکمہ دفاع نے کرد حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ معاہدے کی تجدید کا امکان نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی امداد بند ہونے سے کردستان کی سکیورٹی فورسز کو مالی اور دفاعی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کرد فورسز کو رواں سال امریکا کی جانب سے تقریباً 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فیصلے سے کردستان ریجن کی سکیورٹی صورتحال پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایک کرد رہنما نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجی امداد بند ہونے سے خطے میں طاقت کا خلا پیدا ہوسکتا ہے، جس کا فائدہ ایران اٹھا سکتا ہے اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں