امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے رواں ماہ کے اختتام پر عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی بہترین پریس سیکریٹریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کیرولین لیویٹ نے 2018 سے لے کر 2024 کی انتخابی مہم سمیت مختلف مواقع پر انصاف اور آزادی کے لیے شاندار کام کیا۔
28 سالہ کیرولین لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری ہیں۔
عہدہ چھوڑنے کے فیصلے پر کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ کیرولین لیویٹ نے رواں سال مئی میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا اور وہ حال ہی میں زچگی کی چھٹی کے بعد وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال کر واپس آئی تھیں۔
لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے کردار کو ’’زندگی بھر کا اعزاز اور مہم جوئی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دورِ ذمہ داری کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




