سعودی وزیر دفاع کا ہنگامی دورۂ امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس سے ملاقاتیں، ایران اور علاقائی سیکیورٹی پر اہم گفتگو

Saudi Defense Minister Prince Khalid bin Salman

واشنگٹن:سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے ہنگامی دورۂ امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے اہم ملاقاتیں کی ہیں. جن میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور بالخصوص ایران سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی نیوز ایجنسی ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے ان ملاقاتوں کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچایا۔

نائب صدر جے ڈی وینس سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ خالد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب خطے میں ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران نواز عراقی ملیشیاؤں نے سعودی عرب کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات پر حملے کر کے سرخ لکیر عبور کی. جس کے نتیجے میں سعودی عرب کو مجبوراََ اس کا جواب دینا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں