یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان

یمن کی حوثی تحریک انصار اللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام یمن پر عائد محاصرے کے ردعمل میں کیا جا رہا ہے

کا اعلان کرتی ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ یمن پر جاری محاصرے اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تنظیم اپنے اعلان کے مطابق آئندہ اقدامات کرے گی، تاہم بحری ناکا بندی کے طریقۂ کار یا اس کے دائرہ کار سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں حوثیوں نے سعودی عرب کی جانب میزائل حملے کیے، جبکہ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب اس معاملے پر سعودی حکومت کی جانب سے حوثیوں کے تازہ بحری ناکا بندی کے اعلان پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں