شہباز شریف کے تحفے میں ملنے والے پاکستانی آم ہنگری کے وزیراعظم کو بھی بھا گئے

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے پاکستانی آموں نے ایک بار پھر عالمی شخصیات کو اپنا گرویدہ بنا لیا، ہنگری کے وزیراعظم نے بھی آموں کے منفرد ذائقے کی کھل کر تعریف کی ہے۔

ہنگری کے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر پاکستانی آموں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دفتر پہنچنے پر انہیں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 90 آموں کا خصوصی تحفہ موصول ہوا، جو ان کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی آم بے حد لذیذ تھے اور ان کا ذائقہ اس قدر پسند آیا کہ صرف ایک گھنٹے میں تقریباً تمام آم ختم ہو گئے۔

ہنگری کے وزیراعظم نے اس محبت بھرے تحفے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سمیت متعدد عالمی رہنما بھی پاکستانی آموں کے ذائقے کی تعریف کر چکے ہیں، جبکہ پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنی مٹھاس، خوشبو اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں