ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے مضبوط دفاعی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوجی دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف شعبوں اور دفاعی ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں