پی ٹی آئی لانگ مارچ، اعظم نذیر تارڑ کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا عندیہ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خیبرپختونخوا میں آئینی شرائط پوری ہونے کی صورت میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اگر آئین کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی ضرورت پیدا ہوئی اور اس کے لیے مقررہ آئینی شرائط پوری ہوئیں تو ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق آئین میں طریقہ کار واضح ہے، اس معاملے میں آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

گورنر راج سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر حالات آئینی طور پر ایسے اقدام کا تقاضا کرتے ہیں تو آئین میں موجود طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین میں اس حوالے سے مکمل میکنزم موجود ہے، جب آئینی حالات اور تقاضے اس کا مطالبہ کریں گے تو اسی طریقہ کار کے تحت ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی، تاہم مارچ کو اب 4 اکتوبر تک مؤخر کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں