آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس کو کوکین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
اینٹی ڈوپنگ ٹریبونل انٹرنیشنل ایجنسی (اے ٹی آئی اے) کے مطابق نک کرگیوس نے 22 جون کو مایورکا اوپن کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ کے لیے نمونہ جمع کروایا تھا، جس میں کوکین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
اے ٹی آئی اے کا کہنا ہے کہ سابق عالمی نمبر 13 ٹینس اسٹار کو 4 اگست سے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
نک کرگیوس نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ان سے بڑی غلطی ہوئی ہے اور وہ اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
کرگیوس آسٹریلیا کے نمایاں ٹینس کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور اپنے جارحانہ کھیل اور کورٹ پر منفرد انداز کے باعث عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




