امریکا کا انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے خلاف مزید اقدامات کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئی سی سی کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے

امریکا نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے خلاف مزید اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ممالک کے تعاون سے عدالت کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکومت دستیاب وسائل اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئی سی سی کے خلاف اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایسی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرے گا جس کے ذریعے جارح حکومتیں یا غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) امریکی آئین اور عدالتی نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

آئی سی سی نے نیتن یاہو پر غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق الزامات کے تحت کارروائی کی تھی، تاہم اسرائیل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں