امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے صرف 5 روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دو عہدیداروں نے کیٹی زکریا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ وہ پریس سیکریٹری کی ذمہ داریوں سے الگ ہو رہی ہیں۔
کیٹی زکریا نے پیر کو عہدہ سنبھالا تھا، جبکہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی نیوز بریفنگ دی تھی۔ تاہم ابتدائی دنوں ہی میں انہیں اپنی قانونی قابلیت اور پریس بریفنگز کے دوران کارکردگی پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
تنازع اس وقت شروع ہوا جب پہلی پریس بریفنگ کے دوران کیٹی زکریا متعدد سوالات کے جوابات دینے میں مشکل کا شکار دکھائی دیں۔ اس دوران ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے امریکا کی کس ریاست میں وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے بار کا امتحان پاس کیا ہے، جس پر ان کا جواب تھا کہ جب وہ چین منتقل ہوئی تھیں۔
امریکی میڈیا کی تحقیقات کے مطابق کیٹی زکریا نے 2011 میں پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، تاہم امریکا کی 50 ریاستوں یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں سے کسی کے بار ایسوسی ایشن کے ریکارڈ میں ان کا نام بطور وکیل درج نہیں تھا۔
تنقید بڑھنے کے بعد کیٹی زکریا نے اعتراف کیا کہ وہ پہلی کوشش میں بار کا امتحان پاس نہیں کرسکی تھیں اور اس کے بعد دوبارہ امتحان نہیں دیا۔
ان کی پہلی پریس بریفنگ کے دوران ایک اور واقعہ بھی زیرِ بحث آیا، جب انہوں نے غلطی سے اپنے شوہر کو ’’میرے صدر‘‘ کہہ دیا۔
تنازع شدت اختیار کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیٹی زکریا کو عہدے پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا تھا، کیونکہ انہیں ابتدائی دنوں میں ہی میڈیا کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
وائٹ ہاؤس اور کیٹی زکریا کی جانب سے اس معاملے پر تاحال باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




