کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، میجر اور کیپٹن شہید

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا زیرِ تربیت مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شہید ہوگئے۔

حادثے کی مزید تفصیلات سے متعلق معلومات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں