وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہر آپشن استعمال کریں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وفاق نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا تو پارٹی ہر آپشن استعمال کرے گی۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہوں گے، ہم گورنر راج کی مذمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پرامن ہوگا، جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کیے جانے کی صورت میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مضبوط وفاق کے لیے خودمختار صوبہ ضروری ہے۔

دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کو بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ جواز پیش کیا جا رہا ہے کہ دہشت گردی کے باعث خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی بات کی جارہی ہے، تو پھر بلوچستان میں دہشت گردی کے باوجود وہاں گورنر راج کیوں نہیں لگایا جا رہا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں