وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کا باہمی تعاون اہم ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مختلف صنعتوں کو سبسڈی اور ٹیرف میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے، تاہم مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معیشت میں ایکسپورٹ پر مبنی نمو دکھانا ہوگی، جبکہ صنعت کاری اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام بھی پاکستان کی معاشی پیشرفت کا اعتراف کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی حالات کی بہتری میں سیاسی اور عسکری قیادت کا باہمی تعاون اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معاشی استحکام کے سفر میں نمایاں کام کیا ہے۔




