شام میں مزدوروں اور انجینئرز کو لے جانے والی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے گھات لگا کر مقامی تعمیراتی کمپنی کی وین کو نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں وین میں سوار 7 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب دمشق کے دیہی علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث علاقے کے 3 بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے بعد متعلقہ حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔




