امریکی افواج نے ایران کی فوج اور جوہری عزائم کو مفلوج کردیا: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام، قیادت اور فوجی صنعتی صلاحیت کو تباہ کردیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے باہر کوانٹیکو میرین بیس میں فوجی رہنماؤں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور ان کے ساتھیوں نے ایران کے پورے دفاعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران کی ’’روایتی دفاعی ڈھال‘‘ مفلوج ہوچکی ہے جبکہ اس کے جوہری عزائم بھی مفلوج اور دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ پینٹاگون ماضی کے مقابلے میں واضح تبدیلی سے گزرا ہے اور اب محکمہ دفاع کا بنیادی مشن جنگ لڑنے کی صلاحیت پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ دفاع نے امریکی فوج میں موجود تقریباً 10 فیصد جنرلز اور ایڈمرلز کو برطرف کیا ہے۔ ان کے بقول یہ اقدام ’’احتساب‘‘ کے لیے کیا گیا، نہ کہ ’’صفایا‘‘، جیسا کہ بعض میڈیا اداروں نے اسے قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں