ورلڈ چیس اولمپیاڈ: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اپنی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستان کی اوپن ٹیم نے کیٹیگری ڈی میں 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم کے مصر اور یمن کے خلاف مقابلے برابر رہے، جبکہ اسے کولمبیا اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے اولمپیاڈ میں اپنی سابقہ پوزیشن کے مقابلے میں 29 درجے بہتری حاصل کی۔

چیس فیڈریشن پاکستان کے صدر ذیشان نقوی نے اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ حکومتی تعاون سے پاکستان شطرنج کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں