اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر سے ملاقات کا دعویٰ

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں ان کی اماراتی صدر سے ملاقات ہوئی۔

تاہم اماراتی وزارت خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورۂ متحدہ عرب امارات سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے دورے اور اماراتی صدر سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا، تاہم متحدہ عرب امارات نے اس ملاقات کی تردید کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں