لانگ مارچ مؤخر ہونے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھے گئے ہیں، کنٹینرز سڑک کنارے موجود ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی جاری ہیں، تاہم لانگ مارچ مؤخر ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیے جارہے ہیں، عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی زبردستی داخل ہونے یا شہر میں چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں