ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ عالمی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیوں کی تیاری کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ پابندیوں کے تحت 6 سے 7 ماہ کی مہلت کے بعد عالمی فوجداری عدالت کے ساتھ زیادہ تر مالی لین دین پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد واشنگٹن کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف اقدامات میں مزید شدت کی نشاندہی کرتا ہے۔
رپورٹ میں امریکی حکام اور دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مجوزہ پابندیوں کے نتیجے میں عالمی فوجداری عدالت کے لیے امریکی ڈالر میں مالی لین دین کرنا ممکن نہیں رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے عالمی فوجداری عدالت کے عالمی مالیاتی نظام تک رسائی متاثر ہونے اور عدالت کے کام میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




