ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام ایشیا کپ کی مینز اور ویمنز دونوں ٹرافیاں تاحال پاکستان میں موجود ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے انہیں جلد حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے پاس ہیں اور انہیں بھارت بھیجنے یا حوالے کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
گزشتہ برس بھارتی مینز ٹیم نے دبئی میں ایشیا کپ جیتنے کے بعد اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جبکہ گزشتہ اتوار بھارتی ویمن ٹیم نے بھی کامیابی کے بعد ٹرافی وصول نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں بھارت بھیجنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو رضامندی ظاہر کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی ہی بھارتی ٹیم یا حکام کے حوالے کریں گے۔
دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں ایک دن ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹر ضرور پہنچیں گی، تاہم انہوں نے ٹرافیوں کی واپسی کے لیے کوئی حتمی ٹائم لائن نہیں دی۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




