سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 52 سالہ جمائما نے گزشتہ ہفتے 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کی، جو آئرش نژاد آسٹریلوی بزنس مین اور سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جمائما اور کیمرون کی ملاقات فلم اور ڈاکیومنٹری پروڈکشن کے سلسلے میں ہوئی تھی۔ دونوں پہلے دوست بنے، جس کے بعد ان کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔
ڈیلی میل کے مطابق جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی دونوں کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے 1995 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں کی 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




