پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد ایک اور دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت کے دوران پاکستان نے 11 اوورز کم کرائے، جس پر قومی ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
سلو اوور ریٹ کی سزا کے باعث پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 قیمتی پوائنٹس سے بھی محروم ہونا پڑا، جس کے بعد ڈبلیو ٹی سی میں پاکستان کے پوائنٹس 5 رہ گئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلی، جس کے بعد سزا کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




