عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق پیر کو ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر بات چیت ہونا تھی۔
عمان کے وزیر خارجہ نے ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان اجلاس ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اجلاس بعض علاقائی ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا گیا، جبکہ اس حوالے سے فیصلہ تہران اور مسقط نے باہمی مشاورت سے کیا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کرتے ہیں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، یہ خلیجی ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




