ایران کے شہر اصفہان کے قریب تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو تقریباً 5 ماہ بعد جاری کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جاری کی گئی مبینہ ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرتے جبکہ امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کے اہلکاروں کو دونوں اہلکاروں کو بحفاظت نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے سے نکلنے کے دوران پیراشوٹ میں خرابی کے باعث ایک امریکی اہلکار شدید زخمی ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی کمر، کندھے اور بازو میں فریکچر ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی اہلکار تقریباً دو روز تک ایرانی فورسز سے بچتا رہا اور خود کو محفوظ رکھنے کے لیے تقریباً 7 ہزار فٹ بلند پہاڑی علاقے میں پناہ لی۔
رپورٹ کے مطابق بعد ازاں امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے تک رسائی حاصل کی اور دونوں اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




