ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پیر کو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا، جس میں ایران اور عمان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا ناکہ بندی اور جارحیت ختم کردے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، امریکا کو ناکہ بندی اور پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا تو ناکہ بندی کا راستہ اختیار کیا، تاہم امریکا اس طریقے میں بھی کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سمندری راستہ ایسا نہیں جس پر ہماری زندگی کا مکمل انحصار ہو۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان ان دنوں برکس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




