امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئرش صدر سے ملاقات کی اور تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہترین کام کر رہے ہیں، ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔
ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات کے تناظر میں کیا وہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت بحال کرانے میں مدد کرسکتے ہیں؟
جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد ان کے اچھے دوست ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کی پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے، جبکہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




