نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہوگئی، عاصم افتخار احمد کے نام پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانگی سے قبل نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں اپنی مدت ملازمت مکمل کر رہی ہیں، جس کے بعد عاصم افتخار احمد کے سیکرٹری خارجہ کا منصب سنبھالنے کا امکان ہے۔




