ایران کی بحری ناکہ بندی انتہائی مؤثر ثابت ہوئی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی انتہائی طاقتور اور مؤثر ثابت ہوئی ہے اور اس کارروائی سے ایران کو شدید نقصان پہنچا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی اتنی کامیاب ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکی فوج ایران کے خلاف جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ ناقابل یقین ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی بہت طاقتور اور مؤثر ثابت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں