کالعدم تنظیموں کے بیانیے کو فروغ دینے کا الزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ 3 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔

سابق پولیس سرجن سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عائشہ فیض کو سی ٹی ڈی حکام نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت میں سی ٹی ڈی حکام نے ڈاکٹر عائشہ فیض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر اے ٹی سی کے جج سید علی مبین نے انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روز قبل کالعدم تنظیموں کی حمایت میں پریس کانفرنس کرنے اور ان کے بیانیے کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفتیشی حکام کی جانب سے ڈاکٹر عائشہ فیض سے مقدمے سے متعلق مزید تفتیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں