ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایران جنگ کے اثرات امریکا میں توانائی کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگے، جہاں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ڈیزل کی قیمت 5.88 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے، جو ملک میں ڈیزل کی قیمت کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث امریکا میں روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، کیونکہ نقل و حمل اور سپلائی کے شعبے میں ڈیزل کا اہم کردار ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ڈیزل کے ذخائر میں کمی بھی قیمتوں میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے، جبکہ ذخائر میں مزید کمی کی صورت میں آنے والے دنوں میں ڈیزل کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے امریکی صارفین اور کاروباری اداروں پر اضافی مالی دباؤ پڑنے کا امکان ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں