فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، مقامی ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، مختلف دفاعی مصنوعات اور ملکی دفاعی صنعت میں ادارے کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورانِ دورہ انہیں مقامی سطح پر مختلف اقسام کے فوجی ساز و سامان کی تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دفاعی مصنوعات کی ترقی سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں