یوکرین کے ضلع بوچا میں روسی حملے کے نتیجے میں ویئر ہاؤس میں موجود 27 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوگئے۔
کیف ریجن کے گورنر کے مطابق روسی حملہ گزشتہ رات بوچا کے علاقے میں ایک ویئر ہاؤس پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق حملے کے بعد ویئر ہاؤس میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں فائر فائٹرز نے کارروائی کی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد متاثرہ علاقے سے 380 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یوکرینی حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حملے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔




