اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی میں تکلیف کے باعث فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کی مزید شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔
امام الحق لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈلی میں اسٹرین کا شکار ہوئے، جس کے بعد اسکین کرایا گیا۔ اسکین میں لو گریڈ اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میڈیکل ٹیم امام الحق کی دیکھ بھال کر رہی ہے، جبکہ ٹیسٹ میچ میں ان کی مزید شرکت کا فیصلہ ریکوری اور فٹنس کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے، جس کے پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




