لاہور: وفاقی وزارت پیداوار نے مہنگی درآمد کی گئی چینی کو کم قیمت پر برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق فیصلے کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے، جبکہ ڈھائی لاکھ ٹن مقامی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ مایوس کن ہے، جبکہ اس سے ملکی ضرورت اور شوگر ملز کی پیداوار کے حوالے سے بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے وزارت پیداوار کو پیشگی آگاہ کردیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسانوں سے گنے کی فصل خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مہنگی درآمد کی گئی چینی کو کم قیمت پر برآمد کرنے کے فیصلے سے سرکاری خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔




