گوجرانوالہ: پولیس نے غیرملکی ٹرانسجینڈر سے شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قید رکھنے اور جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ ٹرانسجینڈر کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسے مبینہ طور پر قید میں رکھا گیا تھا، تاہم موقع ملنے پر وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم اور اس کے اہلخانہ نے مبینہ طور پر جعلی نکاح نامہ بھی تیار کروایا تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مقدمے میں عائد الزامات سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔




