نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی واپس لے لی گئی

بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں قائم پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر تعینات سکیورٹی اور بیرونی حفاظتی حصار ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر نصب سکیورٹی رکاوٹیں ہٹا دیں، جبکہ ویزا سیکشن کے باہر شہریوں کی قطاریں بنانے کے لیے قائم عارضی احاطہ بھی ختم کردیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت کے بیرونی حصے سے حفاظتی انتظامات ہٹائے جانے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے اس اقدام کی تاحال کوئی باضابطہ وجہ سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات میں اچانک تبدیلی کے بعد ہائی کمیشن کے اطراف کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے ہی سفارتی تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے، ایسے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حفاظتی انتظامات میں تبدیلی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں