امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور پشاور کے قونصل جنرل ٹام ایکرٹ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی اور صوبے کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، امریکی ترجیحات اور خیبر پختونخوا سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اہم معدنیات، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری مشترکہ اہداف کے حصول اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
امریکی حکام اور خیبر پختونخوا کے پارلیمانی رہنماؤں نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اخبار کیساتھ ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔




